ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کی طالبہ کوریاستی سطح کے یوتھ پارلیمنٹ مقابلے میں 7واں مقام

بھٹکل کی طالبہ کوریاستی سطح کے یوتھ پارلیمنٹ مقابلے میں 7واں مقام

Tue, 14 Jan 2020 20:45:02    S.O. News Service

بھٹکل:14؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)بنگلورو کے کبن پارک کے چن بسپا ہال میں منعقدہ ریاستی سطح کے یوتھ پارلیمنٹ مقابلے میں اترکنڑا ضلع بھٹکل تعلقہ شرولی ہائی اسکول کی طالبہ یشودھا شنیار نائک ٹاپ کے 10طلبامیں سے 7واں مقام حاصل کیا ہے۔

ریاست کے مختلف مقامات سے کل 68طلبا و طالبات مقابلے میں شریک ہوئے تھے۔ ریاستی پارلیمنٹ مقابلے میں اپنے بہترین مظاہرے کی بنیاد پر یشودھا نائک کو وزیر برائے قانون اور پارلیمنٹری افئیرس جے سی مادھوا سوامی ، بنگلورو شیواجی نگر کے رکن اسمبلی رضوان ارشد اور محکمہ تعلیم کے سکریٹری نے ایوارڈ سے نوازتے ہوئے عزت بخشی ۔ طالبہ یشودھا کی بہترین کارکردگی پر اسکول انتظامیہ ، بی ای اؤ، صدر مدرسہ ممتا بھٹکل ، طلبا کی رہنمائی کئے استاد نارائن نائک، اساتذہ وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: